میر ی جان کو خطرہ ہے والے عمران خان کے بیان پر خواجہ آصف کا ردعمل آگیا

14  مئی‬‮  2022

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی باتیں سن کر ان کے ذہنی توازن پر شک ہوتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملکی معیشت کو وینٹی لیٹر پر پہنچایا، کوئی بات نہیں عمران مجھے وینٹی لیٹر کہہ دے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاست جانتے تو آج ملک کا یہ حال نہ ہوتا، یہ سب باتیں ہیں کہ سازش ہو رہی ہے، جب تک ان کی سرپرستی ہوتی رہی سب اچھا تھا، جب تک انہیں بے ساکھیاں فراہم ہوتی رہیں تب تک سب ٹھیک تھا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اگر کوئی ان سے قانون کے تحت ڈیل کرے تو یہ گالیوں پر اتر آتے ہیں، سیاست دانوں کو ایسی زبان نہیں استعمال کرنی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جان کو خطرے کا کہہ کر شوبدا بازی کر رہے ہیں، ماضی میں بھی ایسی حرکتیں ہوتی رہی ہیں، اگر انہیں پتہ تھا تو یہ پہلے کیوں نہیں بولے، تین سال تک یہ حکمرانی میں تھے بولتے نا، اتنا عرصہ اقتدار میں رہنے کے بعد تو ان میں بلوغت آنی چاہیئے تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved