ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ملک میں چینی کا قلت پیدا ہو سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کے چینی 70 روپے کلو بیچنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ حکومت قیمت کے متعلق ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہاہے کہ اس قیمت سے متعلق حکومت پنجاب سے معاملات طےنہیں پائے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے کمیٹی کے اجلاس ہوئے ہیں، چینی فی کلو 70 روپے دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اگر ایسا کیا تو شوگر انڈسٹری دیوالیہ ہوجائے گی۔
ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق آنے والے سالوں میں چینی کی شدید قلت پیدا ہوگی، جس کے باعث حکومت کو 6 ارب ڈالرکی چینی درآمد کرنی پڑے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ 15 لاکھ ٹن چینی برآمد سے ایک ارب ڈالر زر مبادلہ حاصل ہوگا، حکومت کو 5 لاکھ ٹن چینی بھی برآمد کرنے کی تجویز دی ہے، چینی برآمد کرنے والی ملز 5 روپے فی کلوکے حساب سے سبسڈی حکومت کو جمع کروائیں گی۔