شمالی وزیرستان میں دکان پر فائرنگ سے ایک بچے سمیت 4 جاں بحق

14  مئی‬‮  2022

شمالی وزیرستان میں دکان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سےکمسن بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے  میران شاہ ڈانڈے درپہ خیل میں پیش آیا جہاں  دکان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک شخص زخمی ہے۔

واقعے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی شخص کو میران شاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved