بڑے ڈیم بنانے کا سلسلہ اب ختم ہو گیا، وزیر موسمیاتی تبدیلی

14  مئی‬‮  2022

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بڑے ڈیم بنانے کا سلسلہ اب ختم ہوگیا ہے۔

کراچی میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ درخت لگانے میں صوبہ سندھ سب سے آگے رہا ہے، ماحولیات کے تحفظ کیلئے قوانین پر عمل درآمد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کیلئے متبادل ذرائع کا استعمال کرنا ہوگا، توانائی کی ضرورت سولر اور ونڈ انرجی سے پوری کرسکتے ہیں۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث گرمی بڑھ رہی ہے، آلودگی میں ہمارا حصہ سب سے کم ہے لیکن زیادہ متاثر ہم ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بڑے ڈیم بنانے کا سلسلہ اب ختم ہوگیا ہے، دریائے سندھ کے ڈیلٹا کا 90 فیصد حصہ ختم ہوگیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved