ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں برس کا پہلا مکمل چاند گرہن 16 مئی کو ہوگا ،تاہم اس کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جائے گا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن امریکہ، یورپ، افریقہ اور ایشیا ءکے کچھ حصوں میں دیکھاجاسکے گا۔
مختلف ممالک میں چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6:32 بجے ہو گا، جبکہ صبح 9:13 پرچاند کا گرہن عروج پرہوگا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق چاند گرہن کا اختتام پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر11بجکر51 منٹ پر ہوگا۔
رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 8 نومبرکو ہوگا،جو پاکستان میں جزوی دکھائی دے گا۔