آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹر بہاولپور کا دورہ

14  مئی‬‮  2022

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز بہاولپور کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز بہاولپور کا دورہ کیا ہے، کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نے استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں، تربیت اور انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس دوران افسران اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف نے ان کی آپریشنل تیاریوں اور حوصلے کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مینٹی نینس سہولیات اور پیشہ ورانہ ترقی کے ریسورس سینٹر کا بھی دورہ کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved