اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری کےخلاف پچیس سال پرانےکیسز کے خلاف نیب کی اپیلیں ایک بار پھر سماعت کیلئے مقرر کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ پیر کے روزاپیلوں پر سماعت کرے گا۔ عدالت نے نیب کو مزید عدالتی وقت ضائع نہ کرنے اور کیس کی مکمل تیاری کی ہدایت کر رکھی ہے۔
واضح رہے کہ نیب نے آصف زرداری کی اُرسس ٹریکٹر، اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں بریت کو چیلنج کیا ہے۔ ایس جی ایس اورکوٹیکنا ریفرنسز میں بھی آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیل زیر سماعت ہے۔
یاد رہے کہ نیب نے سات سال قبل آصف زرداری کی بریت کے خلاف اپیل دائرکی تھی۔