پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے ہمیشہ کیلئے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
واضح رہے کہ الزامات کے سلسلے کیساتھ عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیا شاہ نے ان سے علیحدگی کیلئے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔ اس دوران دانیا شاہ کی جانب سے عامرلیاقت کے حوالے سے متعدد آڈیوز اور ویڈیوز بھی لیک کی گئی ہیں۔ لیک کی گئی ایک ویڈیو میں عامر لیاقت برہنہ حالت میں دکھائی دے رہے ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر جہاں صارفین نے عامر لیاقت پر تنقید کی وہیں دانیا شاہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔
انہی حالات سے دلبرداشتہ ہو کر سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں عامر لیاقت نے کہا کہ وہ کچھ ہی دیر میں اپنی تیسری اہلیہ کے ساتھ تنازع پر پاکستان کی سرزمین سے اپنا آخری بیان جاری کریں گے، جس کے بعد وہ ہمیشہ کیلئے چلے جائیں گے۔
After a while will release my last statement regarding the filthy fiasco from the land of Pakistan and then leave forever. #aamirliaquat#allahhafizpakistan#regrettobekind pic.twitter.com/HCEz1AucXW
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) May 14, 2022