نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کاخالص منافع تین ماہ میں 28 فیصد بڑھ گیا۔
اسلام آباد – (اے پی پی): این بی پی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جنوری تامارچ 2022ء کے دوران بینک کی خالص آمدن 9.84 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ جنوری تامارچ 2021ء کے لئے نیشنل بینک آف پاکستان کو 7.7 ارب روپے بعد از ٹیکس منافع ہوا تھا۔
اس طرح سال 2021ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں کیلنڈر سال 2022ء کے اسی عرصہ میں این بی پی کی بعد ٹیکس آمدنی میں 2.1 ارب روپے یعنی 27.6 فیصد کانمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔