حلیم عادل شیخ کی رہائش گاہ پر فورس کا چھاپہ ملازم گرفتار

15  مئی‬‮  2022

کراچی میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی رہائش گاہ پر پولیس کے بعد انسداد تجاوزات فورس نے چھاپہ مارا۔

حکام اینٹی انکروچمنٹ کا کہنا ہے کہ حلیم عادل پر اینٹی انکروچمنٹ زون 1 تھانے میں بھی مقدمہ درج ہے، جس میں انہوں نے ضمانت نہیں کرائی۔حکام کا مزید بتانا ہے کہ حلیم عادل شیخ کے ایک ملازم کو حراست میں لیا ہے، گھریلو ملازم نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ گھر سے چلے گئے ہیں، حراست میں لیے گئے شخص کا نام علی ہے۔

اس حوالے سے اینٹی انکروچمنٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اینٹی انکروچمنٹ فورس کے پہنچنے سے قبل حلیم عادل شیخ گھر سے چلے گئے تھے۔اینٹی انکروچمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ولید بلوچ کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیا تھا۔ولید بلوچ نے کہا کہ حلیم عادل کے گھر سے حراست میں لیا گیا ملازم گلشن معمار تھانے میں درج مقدمے میں نامزد ہے، ملازم علی کو نفری کے ساتھ گلشن معمار تھانے بھیج دیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved