نیو یارک کی بفیلو کی سپر مارکیٹ میں سے فائرنگ 10 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست نیو یارک کے شہر بفیلو کی ایک سپر مارکیٹ میں فوجی یونیفارم میں ملبوس ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 10افراد کو ہلاک جب کہ متعدد کو زخمی کر دیا۔
فوجی یونیفارم میں ملبوس ملزم نے فائرنگ کا پورا واقعہ براہ راست سوشل میڈیا پر بھی نشر کیا تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا جس کی شناخت 18 سالہ پیٹن ایس گینڈرون کونکلن نام سے ہوئی جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب امریکی ریاست نیویارک میں لوگوں پر گولیاں برسانے والے حملہ آور کی تصویر سامنے آگئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق فائرنگ ریاست نیویارک کے شہر بفیلو کی سپرمارکیٹ میں کی گئی تھی، دہشتگردی کرنیوالے سفید فام ملزم پیٹن جینڈرون کی بندوق پر نسل پرست الفاظ درج تھے۔پولیس کے مطابق سفید فام ملزم کی عمر 18برس ہے، بفیلو میں 13 افراد کو گولیاں لگیں جن میں سے11 سیاہ فام ہیں۔