شمالی وزیرستان میں فوجی گاڑی پر خودکش حملہ،3 اہل کار شہید

15  مئی‬‮  2022

وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں فوجی گاڑی پر خود کش حملے میں 3 اہل کار شہید، جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی اہس پی آر) کے مطابق وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے خود کش حملے میں 3 اہل کار اور 3 بچے شہید ہوگئے۔خود کش حملہ عید گاؤں کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر 14 مئی کی شام کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق شہدا کے جسد خاکی اور زخمی اہل کاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیاہے۔ حملے کے بعد علاقے میں فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

شہید اہلکاروں کی شناخت لانس حوالدار زبیر قادر، سپاہی عزیر اصفر اور سپاہی قاسم مقصود کے ناموں سے کی گئی ہے، جب کہ شہید ہونے والے بچوں ميں 11 سالہ احمد ،8 سالہ احسن اور 4 سالہ انعم شامل ہیں۔عسکری ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں خود کش حملہ آور اور اس کے سہولت کاروں سے متعلق تحقیقات کر رہی ہیں

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved