عمران خان کی سیکیورٹی کیلئے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا گیا

15  مئی‬‮  2022

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی کے لئے ڈاکٹر شہباز گل نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ حیران ہوں کہ متعلقہ سیکشن افسر سیکیورٹی انتظامات کے لیے پوچھ رہا ہے، دوسری جانب ایک ضمانت پر مجرم خاتون کو ملٹی لئیر سیکیورٹی حصار فراہم کیے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ادارے نے اس خاتون کی ضمانت منسوخی کی درخواست بھی دی ہوئی ہے، یہ خاتون نہ تو بلیو بک کا حصہ ہے نہ ہی حکومتی رولز آف بزنس کے تحت سیکیورٹی کی حق دار ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت کا سیکیورٹی فراہم کرنے کے بجائے حفاظتی حصار کے انتظام کی ہدایت دینا حیران کن ہے، یاد رہے اس وقت پی ٹی آئی اپنے وسائل سے عمران خان کو سیکیورٹی دے رہی ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی محدود اقدامات کیے گئے ہیں، وزارت کا افسر باتیں کرنے کے بجائے فول پروف سیکیورٹی کا پلان شیئر کرے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved