پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرنے اور اپنی قمیض پر ان کا آٹو گراف لینے والے نویں جماعت کے طالبعلم نے 6 کروڑ کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے لکی مروت جلسے میں ایک بچے کو عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر زار و قطار روتے دیکھا گیا تھا جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔
بعد ازاں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے بچے کو ملاقات کیلئے بنی گالہ بلایا، جہاں ابوبکر نے عمران خان کو تحفے میں انگوٹھی پیش کی، جبکہ عمران خان نے بھی ابوبکر کو گلے لگاتے ہوئے ان کی قمیض پر آٹوگراف دیا تھا۔
ابوبکر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ایک تاجر نے عمران خان کے آٹو گراف کی قمیض خریدنے کیلئے ایک کروڑ روپے کی پیشکش کی۔
پی ٹی آئی کے آفیشل پیج پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ابوبکر کا کہنا تھا کہ مجھے اس قمیض کو فروخت کرنے کیلئے 6 کروڑ روپے تک کی آفر کی گئی ہے، لیکن دنیا کی 7 تہوں میں سے لائے گئے ہیرے جواہرات بھی اگر میرے سامنے رکھ دئیے جائیں میں تب بھی یہ قمیض کسی کو نہیں بیچوں گا۔
Abu Baker shares the offers he is getting for his clothes that have Chairman Imran Khan's autograph. #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/9smyt3ZXb6
— PTI (@PTIofficial) May 15, 2022
ابوبکر نے کہا کہ اگر قمیض بیچنے کا ارادہ کبھی بنا تو میں اس کیلئے ایک آکشن کروں گا اور یہ شرٹ جس قیمت میں بھی فروخت ہوئی میں اس سے حاصل ہونے والی رقم شوکت خانم میں عطیہ کروں گا۔