عمران خان کو گرفتار کرنے کی تیاریاں ؟ شیخ رشید کا بڑا بیان

15  مئی‬‮  2022

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کیا گيا تو ملک سری لنکا بن جائے گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ حکومت نہ اِدھر کی رہی نہ اُدھر کی رہی، ان سے کوئی چیز نہيں سنبھل رہی، بلائيں اب نوازشریف کو۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کونسل کی میٹنگ بلائیں اور نگران وزیر اعظم کا انتخاب کریں، 31 مئی تک نگراں حکومت بنالیں، ستمبر تک الیکشن ہوجانے چاہیئيں۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کو گرفتار کیا گيا تو ملک سری لنکا بن جائے گا، گرفتاریاں ہوئیں تو پی ٹی آئی نے حکمت عملی بنا لی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھاکہ  عمران خان ہیرو بن گيا، 11 پارٹیوں کی سیاست دم توڑ گئی، ووٹ کو عزت دینے کا وقت چلا گیا، 25 کروڑ میں ووٹ بکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باپ کا باپ کون ہے؟ ایم کیو ایم کیسے گئی سب جانتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved