خیرپور کے نواحی علاقے ببرلو سے لاپتا ہونے والے 9 سالہ بچے کی لاش ملی، جسے زیادتی کے بعد تشدد کرکے قتل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ خیرپور کے نواحی علاقے ببرلو میں پیش آیا جہاں سے لاپتا ہونے والے 9 سالہ بچے کی لاش ملی ہے، لاش کی شناخت کانا سچ دیو ولد پرتم داس کے نام سے ہوئی ہے۔جس کا ہندو گھرانے سے تعلق ہے۔ بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کا بچہ شام 5 بجے سے لاپتا تھا جس کی تلاش جاری تھی، کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے تاہم جن افراد پر شک ہے ان کا نام پولیس کو بتادیے ہیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق 9 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کے بعد تشدد کرکے قتل کیا گیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی
تفتیش شروع کردی گئی ہے اور جلد ملزمان کوگرفتارکرلیں گے۔