فیصل جلسے سے شیخ رشیدکا دھواں دار خطاب،کس سے مددمانگ لی ؟

15  مئی‬‮  2022

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی میں ہمت ہے تو عمران خان کو گرفتار کر کے دکھائے۔

پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جس پرفردجرم لگنی تھی اسے وزیراعلیٰ بنا دیا گیا،عمران خان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا، شہبازشریف پرفردجرم عائد ہونے والی تھی اسے وزیراعظم بنا دیا گیا،عمران خان کیلئے پورا پاکستان نکلے گا.

انہوں نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف میں اگرہمت ہے توپاکستان آئیں، عمران خان کو اتارنے کا پلان بنانے والے بے وقوف اورنالائق ہیں، کسی میں ہمت ہے توعمران خان کوگرفتارکرکے دکھائے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے واضح طورپر کہا کہ ادارہ مداخلت کرے، ٹیکنوکریٹ حکومت لائے اور ستمبرمیں الیکشن کرائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہباز شریف الیکشن کی تاریخ دو۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف اگرآپ سمجھتے ہو کہ چور مافیا ملک چلا سکتا ہے تو یہ تمہاری بھول ہے، قوم عمران خان کے ساتھ نکل چکی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں

About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved