حمزہ شہباز اور مرغی کی قیمتوں کا کیا تعلق ہے ؟ عمران خان نے بتا دیا

15  مئی‬‮  2022

عمران خان نے بتا دیاکہ حمزہ شہباز اور مرغی کی قیمتوں کا کیا تعلق ہے۔

پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نیا پاکستان بنتے دیکھ رہا ہوں۔ انہوں ںے کہا کہ ہماری حکومت نے فیصل آباد میں روزگار بڑھایا، مالکان کے پاس مزدوروں کی کمی ہوگئی ہے، فیصل آباد کی صنعتوں نے ریکارڈ برآمدات کیں۔

عمران خان نے کہا کہ رواں سال بھی چار فصلوں نے ریکارڈ پیداوار دی، سازش پاکستان کے خلاف امریکہ میں تیار ہوئی، یہاں کے میر صادق اور میر جعفر نے اس سازش کو کامیاب کیا، اب مہنگائی بڑھ رہی ہے، اسٹاک مارکیٹ گر رہی ہے، اب کوئی مہنگائی کا رونا نہیں رو رہا، مرغی کی قیمت دگنی ہو گئی کیونکہ حمزہ شہبازپولٹری کاکاروبار کرتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved