کیا واقعی عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کے نمبر بلاک کر دئیے ہیں، مریم نواز کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

15  مئی‬‮  2022

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کا رونا پیٹنا بتا رہا ہے کہ انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کا نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ نے ان کا نمبر بلاک کردیا ہے، نمبر بدل گیا ہے،اس نمبر پر فون کرتے ہیں توآواز آتی ہے کہ مطلوبہ سہولت میسر نہیں۔

گجرات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا عمران خان جیسے جھوٹے، دغاباز، نوسر باز، بہتان باز، ڈرامے باز شخص کا نام اپنی زبان سے لیتے ہوئے مجھے تکلیف ہوتی ہے، مگر میرا فرض ہے کہ میں اپنی قوم کو اس فتنے سے بچاؤں،اس لیے مجھے اس جھوٹے اور مکار شخص کا نام لینا پڑھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی چیخ و پکار اور رونا دھونا سن کر بچپن کے وہ دن یاد آجاتے ہیں کہ جس بچے نے امتحان کی تیاری نہیں کی ہوتی، امتحان کے وقت اس کے پیٹ میں تکلیف ہوجاتی تھی، بخار ہوجاتا ہے، اسی طرح عمران خان بھی بہانے کر رہا ہے۔قوم کے 4 سال ضائع کرنے کے بعد جعلی خط کا ڈرامہ کیا، اس کے بعد بیرونی سازش کا بیانیہ لے آیا اور اب عوام کی ہمدردیاں سمیٹنے کےلیے کہتا ہے کہ میری جان کوخطرہ ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان جب تک حکومت میں رہے اس وقت نہ کوئی خط تھا، نہ بیرونی سازش تھی اور نہ ان کی جان کو خطرہ تھا، آج جب عوام سے تمہاری کارکردگی پوچھ رہی ہے تو تمہارا دامن خالی ہے، کتنے جلسے کیے، اتنی تقریریں کیں کہ قوم کے سر میں درد ہوگیا مگر کسی جلسے میں اپنی کارکردگی نہیں بتائی کیونکہ کارکردگی زیرو ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں انہوں نے وڈیو ریکارڈ کرا کر رکھ دی ہے جس میں ان کے خلاف قتل کی سازش کرنے والوں کے نام ہیں، میں رانا ثنااللہ سے کہتی ہوں کہ وہ عمران خان نے کہیں کہ وڈیو ہے تو سامنے لائیں، کسی حادثے کا انتظار نہ کریں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved