امریکہ واپس جانے کے لیے نہیں آیا، عمران خان نے چاہا تو الیکشن بھی لڑوں گا، شہباز گل

20  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ ‏وہ امریکہ واپس جانے کے لئے نہیں آئے، کپتان نے چاہا تو الیکشن بھی لڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شہباز گل نے کہا کہ کچھ سیاسی مسخرے اپنے آپ کو خبروں میں رکھنے کے لئے آئے دن ان کے امریکہ واپس جانے کی جھوٹی پیش گوئیاں کرتے رہتے ہیں، ایسے مسخروں پر واضح کر دوں کہ واپس جانے کے لئے نہیں آیا۔

شہبازگل نے کہا ہے کہ جتنا پیسہ آپ شریفوں کی کرپشن میں مددکر کے کماتے تھے۔۔اس سے زیادہ پیسوں کی نوکری عمران خان پرقربان کی ہے،جب تک ہمت ہے مسخروں اور ان کے تماش بینوں کی کرپشن کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔

شہباز گل نے کہا کہ کپتان حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں، وہ اپنے کپتان کے ساتھ کھڑا ہوں گے، ‏مجھے پتہ ہے مسخروں اور ان کے لیڈروں کومیری بہت تکلیف ہے،زندگی موت عزت اللہ کے ہاتھ ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved