وزیر اعظم کی عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

16  مئی‬‮  2022

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایا جاری کردی گئیں ہیں۔

اس حوالے سے . وزارتِ داخلہ کی جانب سے وزیر اعظم کو سابق وزیرِ اعظم کی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔وزیرِ اعظم شہباز کی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کو سابق وزیرِ اعظم کو ہر حوالے سے بہترین سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت. وزیرِ اعظم کی سابق وزیرِ اعظم کو فوری طور پر چیف سیکیورٹی آفیسر فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیرِ اعظم کی تمام صوبائی حکومتوں کو بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جلسے جلوسوں کے دوران سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کے احکامات کی روشنی میں سابق وزیراعظم عمران خان کی فُول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved