پولیس نے پنجاب اسمبلی کے مزید افسران کو گرفتار کرلیا

16  مئی‬‮  2022

پولیس نے پنجاب اسمبلی کے ڈائریکٹر سیکیورٹی میجر (ر) فیصل حسین سمیت اسمبلی کے مزید افسران گرفتار کر لیے ہیں۔

ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق پولیس نے ضمانت پر ہونے کے باوجود فیصل حسین کو حراست میں لیا۔سیکیورٹی اہلکار سہیل شہزاد،لیاقت علی،طبیب اور اسامہ کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے ترجمان نے بتایا کہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی گرفتاری کےلئے پولیس کےچھاپے جاری ہے اور ان کی رہائش گاہ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی کے پرسنل اسٹاف آفیسر کو گرفتار کرنےکےلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں، گزشتہ روز بھی ریسرچ آفیسر شہباز حسین اور دو سیکیورٹی آفیسرز کو حراست میں لیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved