سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام اہم معاملات پر فیصلے 31 مئی تک ہو جائیں گے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ نگران حکومت آنی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ پٹرول گیس بجلی بڑھانی ہے یا الیکشن کرانے ہیں یا گرفتاریاں کرنی ہیں۔
نگران حکومت آنی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ پٹرول گیس بجلی بڑھانی ہے یا الیکشن کرانے ہیں یا گرفتاریاں کرنی ہیں۔ 200 کا ڈالر اور ڈیفالٹ ہونے سے بچنے کے لیے عبوری معیشت دان زیر غور ہے۔اپنا ڈی جی آیف آئی اے، آئی بی لا کر سارے کیس ختم کروانا۔ ان حالات پر 31 مئی تک اہم فیصلے ہو جائیں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 16, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ 200 کا ڈالر اور ڈیفالٹ ہونے سے بچنے کے لیے عبوری معیشت دان زیر غور ہے، اپنا ڈی جی آیف آئی اے، آئی بی لا کر سارے کیس ختم کرانے سمیت تمام حالات پر 31 مئی تک اہم فیصلے ہو جائیں گے۔