پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ آج کل ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ کی بات ہو رہی ہے ۔
ٹویٹر پر جاری پیغام میں شہباز گل کا کہناتھا کہ ہم نے یہ لوٹا کریٹک سسٹم نہیں مانا تو آپ کو کیسے لگتاہے کہ ٹیکنوک والا سودا بک سکے گا ،انسان سے غلطی ہو جاتی ہے ، اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس پر ایک اور غلطی کی جائے ، کیا اللہ نے دل پر مہر لگا دی ہے ؟ فوری الیکشن کے علاوہ کچھ بھی قابل قبول نہیں ۔
آن کل ٹیکنوکریٹک سیٹ اپ کی بات ہو رہی ہے۔
ہم نے یہ لوٹا کریٹک سسٹم نہیں مانا تو آپکو کیسے لگتا ہے ٹیکنو والا سودا بک سکے گا
انسان سے غلطی ہو جاتی ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس پر ایک اور غلطی کی جائے۔
کیا اللہ نے دل پر مہر لگا دی ہے؟
فوری الیکشن کے علاوہ کچھ بھی قابل قبول نہیں
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 16, 2022