وزیر اعظم شہباز شریف کی خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

16  مئی‬‮  2022

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ قومی مفاد کے فیصلوں میں اتحادیوں کا تعاون اہمیت رکھتا ہے ۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنوینر، رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور تفصیلی مشاورت کی گئی ہے۔

ملاقات میں وزیرِ اعظم کو عوامی فلاحی منصوبوں کو حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل کرنے اور کراچی کی عوام کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر فوری عملدرآمد کی ہدایات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر وزیرِ اعظم نے حکومتی اصلاحات کے نفاذ میں اتحادی جماعتوں کے تعاون کا خیر مقدم کیا اور مستقبل میں قومی مفاد کے فیصلوں میں اتحادیوں کے تعاون کو کلیدی قرار دیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved