سی پیک روٹ پر چینی قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، خاتون خودکش بمبار گرفتار

16  مئی‬‮  2022

سی ٹی ڈی اور وومن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سی پیک روٹ پر چینی قافلے کو نشانہ بنانے کے لیے تیار کی گئی خاتون خودکش بمبار کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ تربت سی ٹی ڈی اور وویمن پولیس نے خفیہ اطلاع پر ہوشاب میں آپریشن کے دوران خودکش بمبار خاتون کو گرفتا کر کے اس کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد کر لئے ہیں۔
حکام کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے تیار خود کش بمبار خاتون کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے مجید بریگیڈ سے ہے جو سی پیک روٹ پر چینی قافلہ کو نشانہ بنانا جاہتی تھی، گرفتار خاتون کا تعلق اسی گروپ سے ہے جس نے کراچی یونیورسٹی میں خودکش حملہ کیا تھا۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار کے نیٹ ورک کو پکڑنے کیلئے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ  جامعہ کراچی میں خود کش دھماکے میں چینی باشندوں سمیت پاکستانی جاں بحق ہو گئے تھے، دھماکے میں خاتون دہشتگرد نے ہدف کو نشانہ بنایا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved