پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے الزام عائد کیا ہے کہ سیالکوٹ جلسے کے بعد ائیرپورٹ سے سابق وزیراعظم عمران خان کے دو فون چوری کرلیے گئے۔
اپنے بیان میں شہباز گل کا کہنا تھاکہ سیالکوٹ میں جان بوجھ کر عمران خان کو سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔
ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کے دو فون چوری کرلیے گئے ہیں۔
شہباز گل کا کہنا تھاکہ عمران خان کے جلسہ گاہ سے جانے کے بعد ائیرپورٹ سے فون چوری کروائے گئے۔
پرسوں سیالکوٹ میں ایک طرف جان بوجھ کر عمران خان کو کوئی سیکورٹی پروائیڈ نہیں کی گئی اور دوسری طرف ان کے دو فون چوری کئے گئے۔ آپ تو بلکل بوکھلا گئے ہیں۔خان نے جو وڈیو بیان ریکارڈ کروایا ہے وہ ان فونوں سے نہیں ملنا۔عمران خان کے جلسہ گاہ جانے کے بعد ائیرپورٹ سے فون چوری کروائے گئے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 16, 2022
انہوں نے کہا کہ آپ تو بالکل بوکھلا گئے ہیں، عمران خان نے جو ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا، وہ ان فونز سے نہیں ملنا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کیا تھا۔