مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑر نے الزام عائد کیا ہے کہ فرح گوگی اور ان کے شوہر کو عمران خان نے فرار کرایا۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا کہ فرح گوگی نے بشریٰ بی بی کے ذریعے پنجاب پر حکومت کی اور سال 2019 میں ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے بلیک منی کو وائٹ کرایا۔
عطا تارڈ نے مزید کہا کہ ایمنسٹی اسکیم فرح گوگی اور ان کے خاوند کیلئے تھی، ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے فرح گوگی کی کرپشن چھپانی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کرپشن کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے محکمہ اینٹی کرپشن سے رجوع کیا جائے گا۔
عطا تارڑ نے بتایا کہ عثمان بزدارکے خلاف درخواست دائر کی جائے گی، عمران خان نے بھی اختیارات کا ناجائز فائدہ اُٹھایا۔