عمران خان بڑے بھائی ہیں، نوجوت سنگھ سدھو کے بیان پر بھارتی میڈیا آگ بگولہ

20  ‬‮نومبر‬‮  2021

سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے کانگریس کے بھارتی پنجاب کے صدر  اور  سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کرتار پور پہنچ گئے۔

کانگریس پنجاب کے صدر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ عمران خان اور مودی سے گزارش ہے کہ تمام راستے کھول دیئے جائیں۔ نوجوت سنگھ سدھوکا کہنا ہےعمران خان بڑے بھائی کی طرح ہیں۔بھارت کے سابق کرکٹراورسیاستدان نوجوت سنگھ سدھوکے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرنے پربھارت کا انتہاپسند میڈیا آگ بگولہ ہوگیا۔کرتارپور گردوارا دربار پرحاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں امن کا بھائی ہوں اور صرف محبتیں بانٹنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سمجھدار انسان ہیں، جنہوں نے مثبت اقدامات کیے ، صرف راہداری ہی نہیں دیگر رستے بھی کھلنے چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ یورپین ممالک نے جنگ کے بعد اپنی کرنسی ایک کر دی،آج یورو دنیا کی مضبوط ترین کرنسی میں سے ایک ہے۔

دوسری جانب مودی سرکارکے انتہاپسند میڈیا نے سدھو کیخلاف زہراگلتے ہوئے انہیں غدارقراردیتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کے نمائندے نہیں بلکہ عمران خان کی کابینہ کے رکن ہیں۔سدھوہمیشہ سے پاکستان کے طرفداررہے ہیں۔بی جے پی نے نوجوت سنگھ سدھوکیخلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔

نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر 2019میں کرتارپورراہداری کے افتتاح پرپاکستان کا دورہ کیا تھا۔بھارت واپسی پرانتہاپسندوں ہندوؤں نے نوجوت سنگھ سدھوکیخلاف مہم چلائی تھی اورانہیں پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ دیا تھا۔ سدھونے انتہاپسندوں کا دباؤ مسترد کرتے ہوئےمستقبل میں بھی پاکستان جانے کا اعلان کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved