ن لیگ کیساتھ معاملات طے ہونے کے باوجود عمران خان کی طرف کیوں گئے، پرویز الٰہی نے بتا دیا

16  مئی‬‮  2022

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے تحریک عدم اعتماد کے دوران مسلم لیگ ن کیساتھ معاملات طے ہونے کے باوجود پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کی وجہ بتا دی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ شریف برادران کے ساتھ ہمارا ٹریک ریکارڈ اتنا اچھا نہیں تھا، انہوں نے ہمیں ہر موقع پر دھوکہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ 22 برس تک مسلم لیگ (ن) کے ساتھ رہے، اور کئی مواقع پر ہمارے ساتھ وزارت اعلیٰ کے وعدے بھی کئے گئے، لیکن بعد میں ہمیں دھوکہ دیا گیا، اس لئے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے پر ہم چاہ رہے تھے کہ ان کا ساتھ دے کر دوبارہ غلطی نہ دہرائیں۔

پارٹی میں اختلافات کے متعلق چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ طارق بشیر چیمہ بھی ہمارے ساتھ ہیں، وہ مسلم لیگ (ق) کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں، اس وقت وہ وزیر ہیں مگر یہ وزارتیں کتنی دیر چلنی ہیں، جب وزارت ختم ہوجائے گی تو انہوں نے گھر ہی آنا ہے۔

یاد رہے کہ تحریک عدم اعتما دپیش ہونے کے بعد یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ن لیگ کے چوہدری برادران کیساتھ معاملات طے پا گئے ہیں، اور چوہدری پرویز الٰہی پی ٹی ایم کے پنجاب کیلئے وزیراعلیٰ کے امیدوار ہوں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved