دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے باآسانی بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

20  ‬‮نومبر‬‮  2021

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔

ڈھاکا میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر 3 میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی، قومی ٹیم نے بنگلا دیش کا 109 رنز کا ہدف 18.1 اوور میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

ڈھاکا کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں بنگلادیش کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ کارگر ثابت نہ ہوا اور میزبان ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 108 رنز ہی بناسکی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے بولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور کسی بھی بیٹر کو زیادہ دیر کریز پر ٹکنے نہ دیا۔اوپنر سیف حسن شاہین کی گیند پر بنا کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو ہوگئے جس کے یکے بعد دیگرے بنگلادیش کی وکٹیں گرنے لگیں۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی نے 2 جب کہ وسیم جونیئر، محمد نواز اور حارث رؤف نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز بابر اعظم اور محمد رضوان نے کیا، بابر اعظم صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد فخرزمان اور محمد رضوان نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، محمد رضوان نے 39 جب کہ فخرزمان نے 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس کی بدولت قومی ٹیم نے 19 ویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔

یاد رہے تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-2 کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیمیں آخری ٹی ٹوئنٹی میچ   22 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلیں گی جس کے بعد دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ہوگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved