خشک سالی کے ڈیرے، چولستان کے باسی پانی کی بوند کو ترس گئے

16  مئی‬‮  2022

خشک سالی میں گھرے صحرائے چولستان کے باسی  قطرہ قطرہ پانی کو ترس رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چولستان میں تالاب خشک اورکنوؤں کا پانی کڑوا ہوگیا ہے، مصری والا سمیت دیگر دور افتادہ علاقوں میں خواتین اور بچے ٹینکروں کے ذریعے پینےکا پانی آنےکے منتظر ہیں۔

 دوسری جانب پانی کی قلت سے مویشیوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال نہ رک سکا، چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام  کے مطابق پائپ لائنوں اور ٹینکرز کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ چولستان کے علاقے شدید خشک سالی اور ہیٹ ویوکی زد میں ہیں، پانی کی قلت کے باعث اب تک 71 بھیڑوں کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے، مویشی مالکان کو معاوضہ دینےکیلئے رپورٹ حکومت پنجاب کو بھیج دی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے چولستان میں دور دراز بستیوں اور جانوروں کیلئے پانی کی فوری فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ چولستان میں فوری طور پر  امدادی سرگرمیاں یقینی بنائیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved