علیم خان کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

16  مئی‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن صوبائی اسمبلی علیم خان کی مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف  سے لندن میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق علیم خان اور نواز شریف کی ملاقات 2 گھنٹے تک جاری رہی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی  صورتحال بالخصوص پنجاب کی صورتحال کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پنجاب کابینہ کی تشکیل کیلئے مختلف امور پر گفتگو کی گئی، لیکن علیم خان پہلے ہی کوئی وزارت لینے سے انکار کر چکے ہیں۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیم خان کا کہنا تھاکہ ابھی  سیاسی گفتگو نہیں کرسکتا ، انہوں نے کہا کہ جلد  ملک کے حالات بہتر ہوں گے۔

یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں بھی علیم خان نے نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved