پی ٹی آئی کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی ذمے دار حکومت ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جای کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے لکھا کہ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے تحفظ کے لیے اضافے کی ضرورت ہے لیکن سابق وزیر اعظم کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔
Interior ministry says protection for @ImranKhanPTI needs enhancement but takes no steps to provide protection to former PM. Now interior minister issuing incendiary statement against Imran Khan. Govt fully responsible if anything untoward happens. Nation will not forgive
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 17, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں اسد عمر لکھتے ہیں کہ اب وزیر داخلہ عمران خان کے خلاف اشتعال انگیز بیان جاری کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی مکمل ذمہ دار حکومت ہوگی اور قوم معاف نہیں کرے گی۔