پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما شہباز گل نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا عوام کو ریلیف ملے گا؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ عمران خان کو پیٹرول کی قیمت 160روپے کرنی پڑی تھی، کوئی سہارا نہیں ڈھونڈتا پھرا، لیڈر شپ دکھائی اور سخت فیصلہ لیا۔
عمران خان کو پٹرول کی قیمت160روپے کرنا پڑا تھا
کوئی سہارا نہیں ڈھونڈتا پھرا
لیڈرشپ دکھائی اور سخت فیصلہ لیا
پھرحکومتی اخراجات پر کٹ لگا کر عوام کو ریلیف دیا
پی ایم ہاؤس میں پارٹیاں،کئ کیمپ آفس اور لاکھوں ڈالر کے غیر ملکی دورے ہوں گے
یا عوام کو ریلیف ملےگا#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 17, 2022
تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ پھر حکومتی اخراجات پر کٹ لگا کر عوام کو ریلیف دیا۔
شہباز گل نے مزید کہا کہ پی ایم ہاؤس میں پارٹیاں، کئی کیمپ آفس اور لاکھوں ڈالر کے غیر ملکی دورے ہوں گے، کیا عوام کو ریلیف ملے گا؟