عمران خان کی جان کی حفاظت کیلئے عوام سے خصوصی اپیل

17  مئی‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جان کی حفاظت کے لیے خصوصی دعا کی اپیل کی گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمران خان کی جان کو لاحق خطرات کے پیش نظر پیغام جاری کیا گیا ہے۔ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’تمام احباب چیئرمین عمران خان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کریں، عمران خان نے بہت طاقتور مافیا کو چیلنج کیا ہوا ہے اور وہ اِن خطرات سے آگاہ ہیں۔‘
ٹوئٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’ہم اپنی دعاؤں سے حالات بدل سکتے ہیں اور ہماری یہ اجتماعی کوشش رنگ لائے گی، انشاء اللّٰہ۔ ‘
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لیفٹیننٹ کرنل (ر) عاصم کو چیئرمین عمران خان کا سیکیورٹی انچارج تعینات کر دیا ہے

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved