پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لیفٹیننٹ کرنل (ر) عاصم کو چیئرمین عمران خان کا سیکیورٹی انچارج تعینات کردیا-
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل (ر) عاصم سابق ایس ایس جی کمانڈو ہیں۔لیفٹیننٹ کرنل (ر) عاصم کی تعیناتی پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان شاء اللّٰہ کرنل (ر) عاصم کل سے میری ٹیم کا باقاعدہ حصہ بنیں گے اور اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتا ہوں کہ آپ سب کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے کرنل (ر) عاصم سخت محنت اور لگن سے اپنا کام کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔