فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آنے والے مہینوں میں مہنگائی کم ہونا شروع ہوجائے گی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں شجرکاری مہم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک بار پھر دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 6 ماہ میں مہنگائی کم ہونا شروع ہو جائے گی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی کی وجہ سے سانس اور کینسرکی بیماری میں اضافہ ہو رہا ہے، سردیوں میں پورا لاہور دھند میں گم ہوجاتا ہے، ماضی میں کسی نے ماحول پر توجہ نہیں دی، آج ہم 25 ایکڑ پرآج 20 ہزار درخت بچوں کے ساتھ مل کر لگائیں گے، جو بچے درخت لگائیں گے اس کے ساتھ اپنے نام میں تختی لگائیں اور ہر تین ماہ میں آکر اس درخت کو دیکھیں وہ درخت کتنا بڑاہوا ہے۔
الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر الیکشن کمیشن کے تمام اعتراضات دور ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ فیصلہ دے چکی ہے، اگلے انتخابات الیکٹرانک مشین پر ہوں گے، الیکشن کمیشن اگلے انتخابات کے لئےتیاریاں کرے، مشکلات دور کرلی جائیں گی۔