عمران کے فونز چوری ہونے کا معاملہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی گئی

17  مئی‬‮  2022

سابق وزیراعظم عمران خان کے موبائل فونز گم ہونے کے شہباز گل کے دعوے پر سیالکوٹ ائیرپورٹ انتظامیہ اورائیرپورٹ سکیورٹی فورس اے ایس ایف نے نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کے طیارے کی لینڈنگ سے روانگی تک سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز سے مبینہ گمشدہ موبائل فونز کی چوری سے متعلق کوئی شواہد نہ مل سکے۔

عمران خان نے خصوصی طیارے پر سیالکوٹ لینڈنگ کی تھی اور ان کے ہمراہ طیارے میں شہبازگل، شاہ محمود قریشی اورجہاز کا عملہ سوار تھا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کوسیالکوٹ ائیرپورٹ پر شفقت محمود نے ریسیو کیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزشہبازگل نے عمران خان کے سیالکوٹ ائیرپورٹ سے 2 موبائل فون چوری ہونے کا ٹوئٹ کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved