ماں کوتشدد کا نشانہ بنانے والا بدبخت بیٹا گرفتار

20  ‬‮نومبر‬‮  2021

پولیس نے بدبخت بیٹے اور اس کی بیوی کو ماں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق چنیوٹ کے تھانہ سٹی پولیس نے اپنی ہی ماں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ماں کے پیسے اور زیورات چوری کرنے کے الزام میں بیٹے اور اس کی بیوی کو گرفتار کرکے تحفظ والدین آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم لیاقت علی اور اس کی بیوی نے مل کر اپنی والدہ مسرت بی بی کا 6 لاکھ روپے مالیت کا طلائی زیور اور نقدی چوری کی، ملزم نے اینٹوں سے اپنی ماں کو مارا پیٹا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ سٹی میں مسرت بی بی کی مدعیت میں تحفظ والدین آرڈیننس 3/2021 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں تحفظ والدین آرڈیننس پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، والدین اولاد سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved