جاپان کا 2020 کے بعد پہلی بار سیاحوں کو داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ

17  مئی‬‮  2022

جاپان میں محدود پیمانے پر سیاحت کے شعبے کو کھولا جارہا ہے ۔

سیاحت جاپانی معیشت کے لیے اہم ہے مگر کورونا وائرس کی وبا کے دوران 2020 سے وہاں سخت ترین سرحدی پابندیوں کےنفاذکے بعد سے سیاحوں کو داخلے کی اجازت نہیں۔

اب ان پابندیوں کو کچھ نرم کرتے ہوئے طالبعلموں اور کچھ کاروباری افراد کو جاپان میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔

مگر انفرادی سیاحت کا شعبہ تاحال کچھ عرصے کے لیے بند رہے گا ۔

جاپان کے سیاحتی ادارے کے مطابق کچھ افراد کے گروپ کو مئی کے مہینے کے آخر تک جاپان میں داخلے کی اجازت آزمائشی بنیادوں پر دی جائے گی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل قریب میں سیاحت کا شعبہ مکمل طور پر کھولا جائے گا۔

ابتدائی طور پر امریکا، آسٹریلیا، تھائی لینڈ اور سنگاپور سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کو جاپان میں داخلے کی اجازت ہوگی جو کورونا ویکسین کی 3 خوراکوں کا استعمال کرچکے ہوں گے۔

مگر ان سیاحوں کو خود گھومنے پھرنے کی اجازت نہیں ہوگی بلکہ سفری کمپنیوں سے رابطہ کرنا ہوگا اور کچھ افراد ہر وقت ان کے ساتھ ہوں گے۔

جاپانی ادارے نے بتایا کہ اس تجربے سے ہمیں سیاحتی اداروں کے لیے رہنما اصول مرتب کرنے میں مدد ملے گی جس سے وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے گا۔

کورونا وائرس کی وبا سے قبل 2019 میں جاپان میں 3 کروڑ 19 لاکھ غیرملکی سیاح آئے تھے جن سے جاپانی معیشت کو 37 ارب ڈالرز کا فائدہ ہوا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved