سابق وزیراعظم نواز شریف سے اداکار عدنان صدیقی کی ملاقات کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار عدنان صدیقی اور اختر حسین نے لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں عدنان صدیقی نے میاں نواز شریف سے درخواست کی کہ وہ ان کی آنے والی نئی فلم دم مستم دیکھیں جو انہوں نے قبول کر لی۔
یاد رہے کہ عدنان صدیقی ان دنوں لندن میں دم مستم کی پروموش کر رہے ہیں، جو بطور پروڈیوسر ان کی پہلی فلم ہے۔
نواز شریف سے ملاقات سے متعلق عدنان صدیقی کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پرگردش کر رہی ہے جس میں عدنان صدیقی نواز شریف سے ملاقات سے متعلق بتا رہے ہیں ۔
عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے ان کی ملاقات بہت خوشگوار رہی، جس میں نواز شریف نے کہا کہ ہم پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے بہت سوچ رہے ہیں۔