سوشل میڈیا پر اے آر وائی سے آف ائیر کئے جانے کی خبروں پر سینئر صحافی صابر شاکر کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ آج دن بھر سوشل میڈیا پر سینئر صحافی صابر شاکر کو اے آر وائی سے آف ائیر کرنے کی خبریں گردش کر رہی تھیں، اور صابر شاکر بھی دن بھر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا۔
سوشل میڈیا تبصروں میں سینئر صحافیوں نے صابر شاکر کو اے آر وائی سے آف ائیر کرنے کے عمل کی شدید مذمت کی، اور ان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا۔
اطلاعات کے مطابق اے آر وائی کے صابر شاکر کو بھی آف ائیر کر دیا گیا ہے۔ کسی بھی صحافی کو کام سے روکنا قابل مذمت ہے۔
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) May 17, 2022
صابر شاکر کہاں ہیں؟
صابر شاکر کو آف ایئر کرنے کیلئے دباؤ کہاں کی جمہوریت اور آزادیِ صحافت ہے؟ ایسے اقدامات نام نہاد جمہوریت پسند حکمرانوں کے منہ پر تمانچہ ہیں۔— Sami Abraham (@samiabrahim) May 17, 2022
دوسری جانب آے آر وائی سے آف ائیر کئے جانے کی خبروں پر سینئر صحافی صابر شاکر کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں صابر شاکر کا کہنا تھا کہ میں ان دنوں ملک سے باہر ہوں، اور ایک شہر سے دوسرے شہر سفر پر تھا، اور اسی دوران اپنے آف ائیر ہونے کی خبر دیکھی، اور تمام دوست احباب اور فالوورز کے پیغامات بھی موصول ہوئے۔
ملک سےباہرہوں ایک شہرسےدوسرے شہر سفرپرتھااپنےآف ائیرہونیکی خبردیکھی تمام دوست احباب فالوورزویورز کاشکریہ بہت سے میسیجزبھی آئےمیں ان شااللہ جلدوطن واپس آکرآپ سےاپنےپروگرام کےزریعےمخاطب ہونگا پیارمحبت خلوص دعاؤں کاتہہ دل سےشکریہ اللہ ناکرےہم آف ائیرہوں،پاکستان زندہ باد
— Sabir Shakir (@ARYSabirShakir) May 17, 2022
ان خبروں پر ردعمل میں صابر شاکر نے کہا کہ میں انشاءاللہ جلد واطن واپس آ کر اپنے پروگرام کے ذریعے آپ سے مخاطب ہوں گا، اللہ نہ کرے ہم آف ائیر ہوں۔
انہوں نے اپنے بیان میں محبت اور خلوص بھرے پیغامات بھیجنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔