وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے منعقدہ پریس کانفرنس ملتوی کردی اور قانونی ٹیم کو مشاورت کے لیے بلا لیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کی سیاسی صورتحال پر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس بلائی تھی۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز طلب کردہ پریس کانفرنس سے خطاب کے لیے خصوصی طور پر مری سے لاہور پہنچے تھے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے طلب کردہ پریس کانفرنس سے ملتوی کردی اور قانونی ٹیم کو مشاورت کے لیے طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اس وقت ان کی لیگل ٹیم سے مشاورت جاری ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدحمزہ شہباز پریشان،پریس کانفرنس ملتوی، قانونی ٹیم طلب
17
مئی 2022
