ایک زرداری سب پہ بھاری، عمران خان نے تسلیم کر لیا، دلچسپ وجہ بھی بتا دی

17  مئی‬‮  2022

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج ن لیگ کے مقابلے میں واقعی زرداری بھاری ہے، کیونکہ ساری گالیاں ن لیگ کو پڑرہی ہیں اور زرداری مزے کر رہا ہے۔

کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف، زرداری اور فضل الرحمان نے زورلگاکرہماری حکومت گرائی، اب زرداری وفاقی حکومت میں بیٹھا ہے اور سندھ پر بھی قابض ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو وزیراعظم بننے کا بڑا شوق تھا، اس نے بڑی دیر سے اچکن سلوائی ہوئی تھی، آج ن لیگ کے مقابلے میں واقعی زرداری بھاری ہے، ساری گالیاں ن لیگ کو پڑرہی ہیں اور زرداری مزے کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قیمت گر رہی ہے،  اور گالیاں شہباز شریف کو پڑ رہی ہیں ۔

سابق وزیراعظم  کا کہنا تھاکہ میں امریکیوں کو جانتا ہوں یہ ڈالر ایسے نہیں دیں گے، ان سے مزید غلامی کرائیں گے، امپورٹڈحکومت پر اس وقت خوف طاری ہے، جو چہرے ہم پر مسلط کئے گئے اور جنہوں نے مسلط کئے ان کوپیغام ہے یہ آزاد ملک ہے، یہ کہیں گے ڈالر دو ورنہ عمران خان پھر واپس آ جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved