وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

17  مئی‬‮  2022

آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس منعقد ہوا،  جس میں موجودہ  سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اجلاس  میں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین  آصف زرداری،  سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی  سمیت  وفاقی وزراء اعظم نذیرتارڑ، خواجہ آصف، سعد رفیق اورمریم اورنگزیب شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری  طور پرقانونی ماہرین سے رائے لی جائے اور آئندہ عام انتخابات کیلئے جلد اصلاحات کی جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادیوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ معیشت کےاستحکام کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

اتحادیوں نے مشورہ دیا کہ  امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کیلئے معاشی ٹیم فوری اقدامات کرے، معیشت کی بہتری کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کو فوری  طور پرحتمی شکل دی جائے۔ اس موقع پر اتحادیوں نے معیشت کی بہتری کیلئے حکومت کے سخت فیصلوں پرمکمل ساتھ دینےکی یقین دہانی بھی کرائی۔

اجلاس میں سپریم کورٹ کےفیصلےکے بعد پنجاب کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، بعد ازاں اتحادی جماعتوں نے اتفاق کیا کہ پنجاب  میں ممکنہ سیاسی بحران سے نمٹنے کو تیار ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved