الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے نااہلی ریفرنسزکے فیصلے سے متعلق 18 مئی کی کازلسٹ تبدیل کر دی ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کےخلاف ریفرنسز پر آج فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن کی 18 مئی کی کازلسٹ تبدیل کر کے نئی کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔
18 مئی کی جاری کی گئی نئی کاز لسٹ میں منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کا فیصلہ ہٹادیا گیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کل ہی منحرف ارکان کا فیصلہ سناسکتا ہے، جس کیلئے الیکشن کمیشن اضافی کاز لسٹ بھی جاری کرسکتا ہے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے اس سے قبل آج فیصلہ 18 مئی کو 12بجے سنانے سے متعلق کازلسٹ جاری کی تھی۔