منحرف اراکین کے متعلق آرٹیکل 63 اےکی تشریح کے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی متحرک ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار جلد فیصلے کی روشنی میں قانونی ماہرین سے مشاورت کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ عثمان بزدارکل پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب کی نئی صورتحال پر عمران خان کو بریف کریں گے، اور آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے ان سے مشاورت کریں گے۔
یادرہے کہ آرٹیکل 63 اےکی تشریح کے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا ہے، جس کے مطابق پارٹی سے منحرف رکن اسمبلی کا ووٹ شمار نہیں کیا جائے گا۔