سی ای او اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال نے سینئر صحافی صابر شاکر کو اے آر وائی سے آف ائیر کرنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سربراہ اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ صابر شاکر کو آف ائیر نہیں کیا گیا، وہ چھٹیوں پر گئے ہیں۔
Sabir is not off air , he has gone for vacations .
— Salman Iqbal ARY (@Salman_ARY) May 17, 2022
یاد رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ سینئر صحافی صابر شاکر کو اے آر وائی سے آف ائیر کر دیا گیا ہے، جس کی بعد ازاں انہوں نے خود بھی تردید کر دی تھی۔