سابق دور حکومت میں برآمدات میں اضافے کے باعث مال برداری کے اخراجات میں 55 فیصد اضافہ

17  مئی‬‮  2022

ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 54.96 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

اسلام آباد –  (اے پی پی): سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر مارچ 2022ء  تک کی مدت میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کی مدمیں 280.10 ملین ڈالر کا زر مبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 54.96 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کی مدمیں 180.75 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔مارچ میں قومی برآمدات پر مال برداری کے اخراجات کاحجم 25.33 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مارچ میں 12.74 فیصدتھا۔مالی سال 2021ء  میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 228.46 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved